جواء کھیلتے ہوئے11جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم بر آمد

ہفتہ 13 جون 2015 19:23

فیصل آباد۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سی پی او فیصل آبادافضال احمد کوثر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ غلام آبادنے پولیس ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ محلہ رسول پورہ میں چھاپہ مار کرتاش پر شرط لگا کر جواء کھیلنے والے11 افرادکو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ غلام آباد نے پولیس پارٹی کے ہمراہ محلہ رسول پورہ میں چھاپہ مار کرتاش پر شرط لگا کر جواء کھیلتے ہوئے گیارہ افرادمحمد عمران ولد شریف،آصف ولد خالق،مقبول احمد ولد مستقیم،عبداللہ ولد شیر خان،رشید ولد ابراہیم ،عبدالرحمان ولد عبداللہ،سراج دین ولد جمال دین،یسین ولد عثمان،عبدالستار ولد شوکت ،آصف ولدمشتاق کو گرفتار کر لیا اوران کے قبضہ سے 8300روپے نقدی اور02تاش کی گڈیاں برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر727/15جرم 5 قمار بازی آرڈیننس کے تحت تھانہ غلام آباد میں درج کر لیا۔

سی پی اوفیصل آباد نے تمام ایس ایچ اوزکو جواء مافیا کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔