گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

ہفتہ 13 جون 2015 19:20

چنیوٹ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ توحید آباد کی رہائشی سمیرا کی شادی مرسلین نامی شخص کیساتھ کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

شادی کے بعد ہی سے میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا ہونا شروع ہوگیا تھا۔ گزشتہ روز گھر میں جھگڑے کے بعد مبینہ طورپر مرسلین نے طیش میں آگر فائرنگ کرکے سمیرا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جبکہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :