پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،جواء ، منشیات کے الزام میں 11ملزمان گرفتار

ہفتہ 13 جون 2015 19:20

چنیوٹ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ڈی پی او چنیوٹ محمد عبدالقادر قمرکی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس نے جواء ، منشیات کے الزام میں 11ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور رقم جواء برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ایس آئیشہباز احمدنے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے ملزم مسمی شہر یار، اللہ یار ،سجاد، زبیر، فراز، خالد ،ارشد، ریاض اور طاہر کو گرفتار کیا جوکہ بذریعہ لڈو جواء کھیل رہے تھے اور ملزمان کے قبضہ سے رقم جواء مبلغ3600/-روپے برآمد کی۔

نوشیر احمد ASIنے ملز م مسمی قمر زمان سے دوران گشت 120گرام چرس برآمد کی۔اے ایس آئی وسیم سجادنے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے ملزمہ مسماة مقدس بی بی سے 1050گرام ہیروئن برآمد کی۔

متعلقہ عنوان :