صوابی میں بر ما کے مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

ہفتہ 13 جون 2015 19:09

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ضلع صوابی میں بر ما کے بدھ مت کے پیروکاروں کا نہتے معصوم مسلمانوں کی نسل کشی ان پر مظالم ڈھانے اور بر بریت کے خلاف عوام کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں کالو خان ، چھوٹا لاہور اور ٹوپی میں بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے مظاہرین سے مولانا محمد آمین ، سید علی شاہ گیلانی ، حاجی گوہر جمال ، محمد اشفاق خان ایڈوکیٹ ، مولانا سرور احمد، حاجی طفیل ، زیبار خان ، مولانا عبدالسلام اور مولانا روشن زیب وغیرہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج مسلم حکمران کے بے اتفاقی کے سبب دنیا بھر میں مسلمان عالمی کفر کے مظالم کا شکار ہیں۔

بدھ مت کے پیروکار دین اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں ان کے مظالم کا راستہ روکنے کے لئے مسلمان حکمران بر ما کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر کے اپنا کر دار ادا کریں دریں اثناء بزرگ عالم دین اور جے یو آئی کے سر پرست اعلیٰ مولانا حمد اﷲ جان باباجی ، ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش ،ضلع بھر کے علماء کرام اور آئمہ کرام نے بر ما کے مسلمانوں پر ڈھائے گئے ظلم و ستم کی شدید مذمت کر تے ہوئے اقوام متحدہ ، مسلم حکمرانوں اور خصوصاً حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ظلم و بر بر یت کے خلاف عالمی سطح پر آواز اُٹھا کر ان مظلوموں کی مدد اور تعاون کریں ۔

(جاری ہے)

ا گر بھارت برما کے بُت پرستوں کی مدد کر سکتا ہے تو پھر پاکستان اور مسلم ممالک بر ما کے مسلمان بھائیوں کی امداد کیوں نہیں کر سکتا لہٰذا مسلمان حکمران ان مظلوموں کی بھر پور مدد کو یقینی بنائے ورنہ آخرت میں ان مظلوموں کا ہاتھ آج کے مسلم حکمرانوں کے گردنوں میں ہونگی ۔

متعلقہ عنوان :