تبدیلی کیلئے عوام کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا ،سانحہ ڈسکہ جیسے واقعات پورے ملک میں رونما ہورہے ہیں ، حکومت کی رٹ ختم ہوتی جارہی ہے قانون سے بالا دست طبقہ پولیس اداروں اور سیاست دانوں میں موجود ہے، ہم قانون اور آئین تبدیل کرنا چاہتے ہیں

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور صوبائی آرگنائزر چوہدری سرور کاڈسکہ واقعہ میں جاں بحق وکلاء کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب

ہفتہ 13 جون 2015 19:07

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے تبدیلی کیلئے پنجاب کے عوام کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا سانحہ ڈسکہ جیسے واقعات پورے ملک میں رونما ہورہے ہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 15خاندانوں کو اجاڑا گیا سانحہ ڈسکہ بھی اسی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے حکومت کی رٹ ختم ہوتی جارہی ہے قانون سے بالا دست طبقہ پولیس اداروں اور سیاست دانوں میں موجود ہے ہم قانون اور آئین تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔

وہ ہفتہ کو یہاں بار رو م میں سانحہ ڈسکہ میں جاں بحق وکلاء کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھٹہ خوری ختم کئے بغیر کراچی سمیت پاکستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا ہم دنیا کی نظروں میں روز بروز گر رہے ہیں غربت ناانصافی ظلم بڑھ رہا ہے ملک میں آئین کی پاسداری اور قانون کی حکمرانی کا فقدان ہے ظالم حکمران عوام کیلئے عذاب کی شکل اختیار کرچکے ہیں آئی ایم ایف کے کہنے پر حکومت کا صارفین کو 90ارب کے فائدے سے محروم کرنا ظلم کی انتہا ہے حکومت فوری طور پر ایسے ظالمانہ فیصلے کو واپس لیں ورنہ پنجاب بھر میں شدید احتجاج کیاجائیگا ظالم حکمران عوام کیلئے عذاب کی شکل اختیار کرچکے ہیں ان کے مظالم کیخلاف بھرپور جدوجہد کی جائیگی اور ایسے نااہل حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جوازباقی نہیں رہا حکمرانوں نے ملک میں مہنگائی کے اتنے ریکارڈ قائم کئے ہیں کہ ان نااہل حکمرانوں کے نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونا چاہیے اس موقع پر عمر ڈار‘عمر فاروق مائر‘چوہدری شاہ نوازودیگر بھی موجوتھے۔

متعلقہ عنوان :