وزیراعظم نے مکھی کا لفظ محاورے کے طور پر استعمال کیا، الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے دیگر بھائی اس حوالے سے غلط فہمی کا شکار ہوئے ،حکومت نے پی ایچ ڈی کرنے والے طلباء کے واجبات اداکئے، تعلیم میں نجی شعبے کے کردار کو بہتر بنایا جائے گا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کاپرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 13 جون 2015 19:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مکھی کا لفظ محاورے کے طور پر بولا، جسے سن کر الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے بھائی غلط فہمی کا شکار ہوئے، وفاقی حکومت نے پی ایچ ڈی کرنے والے طلباء کے واجبات اداکئے، تعلیم کے حوالے سے نجی شعبے کے کردار کو بہتر بنایا جائے گا۔

وہ ہفتہ کو پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مکھی کا لفظ معمولی نقصان کی تشبیہ کیلئے استعمال کیا، یہ اشارہ ایم کیو ایم کی جانب نہیں تھا، لیکن الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے بھائی غلط فہمی کا شکار ہو گئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے نجی سیکٹر کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، نجی سیکٹر کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، نجی سیکٹر کو مزید بہتر بنایا جائے گا، پرائییوٹ سیکٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں، انہیں جلد حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پی ایچ ڈی کرنے والے طلباء و طالبات کی فیس اور دیگر اخراجات وفاقی حکومت ادا کر رہی ہے۔