ہارون آباد‘ مختلف واقعات و حادثات میں ایک جاں بحق ‘6افراد زخمی

ہفتہ 13 جون 2015 19:03

ہارون آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) مختلف واقعات و حادثات میں ایک جاں بحق ‘6افراد زخمی ‘تین کی حالت غیر تفصیل کے مطا بق ٹبہ نولاں مولاں روڈ پر موٹر سائیکل سلپ ہو جا نے سے ایک ساٹھ سالہ بزرگ بشیر احمد سمیت ایک لڑکا ایک عورت روبینہ کوثر اور ایک دس سالہ بچی زخمی ہو گئی دوسرے واقع میں ٹبہ نور پورہ پر معمولی رنجش پر دو گر پوں میں جھگڑا تین نوجوان زخمی ہو گئے نواحی کالونی محبوب کالونی چشتیاں میں دودھ کی لسی پینے سے ایک گھر کے چار افراد مسمات شازیہ بی بی ،صبا بی بی،صدیق،شہباز کی حالت خراب ہو گئی جنکو فوری طور پر ہسپتال لایا گیا جہاں پر شہباز نامی نوجوان چل بسا شازیہ بی بی اور صدیق شاہ کو بہاولپور ریفر کر دیا گیابتایا جاتا ہے کہ جانبحق ہو نے والا شہباز کسی دوکان سے دہی لایا اور گھر میں پڑا دودھ شامل کر کے لسی بنائی لسی پیتے ہی ان کی حالت خراب ہو نے لگی تاہم اصل حقائق سامنے نہ آسکے۔

متعلقہ عنوان :