ہارون آباد ‘ پولیس نے شہریوں کو ڈاکوؤں او ررہزنوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا‘ شہری عدم تحفظ کا شکار

ہفتہ 13 جون 2015 19:03

ہارون آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) شہر بھر میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی وارداتوں میں نہ رکنے والااضافہ ، پولیس تھانہ ڈونگہ بونگہ کرائم کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈونگہ بونگہ کی حدود میں کرائم وارداتوں چوری موٹر سائیکلوں کی چوری کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ مقامی پولیس جرائم چوری موٹر سائیکل چوروں کے خلاف مکمل طور پر ناکامی کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

جن متاثرین کے ساتھ واردات ہو جائے تو پولیس طفل تسلیاں دیکر متاثرہ افراد کو مطمئن کرتی ہے اور سادہ لوح متاثرین اپنے ساتھ ہونے والی واردات کو قسمت کا لکھا سمجھ کر صبر کر لیتے ہیں۔ اگر کو ئی متاثرہ ا فرد واردات کی اطلاع ہیلپ لائن 15پر کر دے تو مقامی پولیس کا رویہ مدعی کے ساتھ جارحانہ ہونے کی شکایات عام ہیں۔ مقامی پولیس کے خلاف اگر کوئی سائل ڈی پی او صاحب سے شکائت کر دے تو ایس ایچ او کا رویہ سائل کے ساتھ جارحانہ ہو جاتا ہے ۔اور سائل کے جائز کاموں کو بھی مہینوں تک لٹکائے رکھا جاتا ہے۔ عوامی حلقوں نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ ڈونگہ بونگہ کا قبلہ درست کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :