قصور‘سوتیلی ماں نے 7سالہ بچے کو گھر میں قید کرکے رکھ لیا ‘اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس نے آکر بچہ باز یاب کروایا

ہفتہ 13 جون 2015 18:55

قصور‘سوتیلی ماں نے 7سالہ بچے کو گھر میں قید کرکے رکھ لیا ‘اہل محلہ ..

قصور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) پیروالہ روڈ سعید آباد کالونی میں سوتیلی ماں نے اپنے شوہر سے مل کر 7سالہ بچے کو گھر میں قید کرکے رکھ لیا دو دن سے قید تھا اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس تھانہ صدر نے آکر باز یاب کروایا۔

(جاری ہے)

پولیس نے امانت کے طورپر بچے کو اہل محلہ کے معززین کے پاس چھوڑ دیا تفصیلات کے مطابق بشارت نامی شخص نے دوسری شادی کرلی پہلی بیوی سے ایک سات سالہ بیٹا حبیب ہے جس پر ان لوگوں نے ظلم وستم کی انتہا کر رکھی ہے او ر اہل محلہ کے مطابق تشدد روزانہ کا معمول بنا لیا ہے اہل خانہ نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ لوگ بچے کو کمرے میں قید کرکے اپنے رشتے داروں کے پاس جاتے ہیں جبکہ اپنے بچوں کو ساتھ لیجاتے ہیں بچے کو رونے کی آوازیں آتی ہیں اس طرح ہی گزشتہ رات اہل محلہ نے بچے کی رونے کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے آکر کمرے سے نکالااہل محلہ نے پولیس کے افسران سے اپیل بھی کی کہ ایسے شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے جبکہ علاقے کے لوگوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ شہر کی سماجی فلاحی دینی تنظیموں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کے والد اور والدہ کو سخت سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :