پنجاب کے بجٹ میں گندم پر دس ارب روپے کی سبسڈی ، پانچ ارب روپے کا رمضان پیکیج
ٹرانسپورٹ پر 3.5 ارب روپے کی سبسڈی اور مفت ادویات کی فراہمی کیلئے 10.8 ارب روپے مختص کئے گئے
ہفتہ 13 جون 2015 18:52
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) حکومت پنجاب نے مالی سال 2015-16ء کے بجٹ میں صوبہ کے عوام کو نمایاں رعایتیں فراہم کی ہیں جن میں گندم پر دس ارب روپے کی سبسڈی ، پانچ ارب روپے کا رمضان پیکج، ٹرانسپورٹ پر 3.5 ارب روپے کی سبسڈی اور مفت ادویات کی فراہمی کے لئے 10.8 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔حکومت پنجاب نے غریب اور کم آمدنی والے افراد کو معاشی و سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لئے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی ہے ۔
یہ اتھارٹی 2ارب روپے کی لاگت سے اپنا پہلا منصوبہ شروع کر رہی ہے جس کے تحت معذور افراد کی امداد اور ان کی معاشی وسماجی بحالی کے لئے ماہانہ وظائف دیئے جائیں گے ۔ حکومت خود روزگار سکیم کے تحت ادارہ اخوت کو 2 ارب روپے بلا سود قرضے فراہم کرنے کے لئے فراہم کرے گی۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ 2 ارب روپے کی لاگت سے ہیلتھ انشورنس بھی شروع کی جائے گی۔ حکومت لاوارث اور بے سہارا بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ تعمیر کر رہی ہے ۔
رحیم یار خان میں زیر تعمیر انسٹی ٹیوٹ اسی ماہ مکمل ہو جائے گا۔ بہاولپور ، ساہیوال میں26 کروڑ روپے کی لاگت سے اداروں کی تعمیرشروع ہو چکی ہے اس کے علاوہ ملتان ، لودھراں، پاکپتن، قصور، لیہ ، حافظ آباد اور شیخوپورہ میں بے سہارا خواتین کے لئے دارالامان قائم کئے جائیں گے ۔ سپیشل افراد کی فلاح و بہبود پر بھی حکومت پنجاب کی خصوصی توجہ ہے اور صوبہ میں 250 اداروں میں 29 ہزار خصوصی طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں جنہیں رہائش، کھانا، امدادی آلات اور یونیفارم مفت فراہم کئے جاتے ہیں اور وظائف بھی فراہم کئے جا رہے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
زبانی، تحریری طلاق پر قانون کیا کہتا ہے ہائی کورٹ کا عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پراستفسار
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.