پاکستان اور سری لنکا پریذیڈنٹ الیون کے درمیان سہ روزہ پریکٹس میچ ڈرا‘258رنز کے تعاقب میں سری لنکا بورڈ الیون نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 129رنز ‘ پاکستان دوسری اننگز 257 رنز 6کھلاڑی آ ؤٹ پر ڈکلیئر کردی

شان مسعود 69 ، اظہر علی 48 ، یونس خان 35 ، اسد شفیق 31 ، مصباح الحق 29 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے

ہفتہ 13 جون 2015 18:47

پاکستان اور سری لنکا پریذیڈنٹ الیون کے درمیان سہ روزہ پریکٹس میچ ڈرا‘258رنز ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا پریذیڈنٹ الیون کے درمیان سہ روزہ پریکٹس میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ، 258رنز کے تعاقب میں سری لنکا بورڈ الیون نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 129رنز سکور کیے ، اوپل تھرنگا 50 ، کارونا رتنے 54 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ پاکستان کی جانب سے احسان عادل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

قبل ازیں پاکستان نے آخری روز اپنی دوسری اننگز 257 رنز 6کھلاڑی آ ؤٹ پر ڈکلیئر کردی اور میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 264 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے شان مسعود 69 ، اظہر علی 48 ، یونس خان 35 ، اسد شفیق 31 ، مصباح الحق 29 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے گئے پاکستان اور سری لنکا پریذیڈنٹ بورڈ الیون کے خلاف میچ کے آخری روز پاکستانی ٹیم نے اننگ کا آغاز 27 رنز پر ایک وکٹ کے نقصان سے کیا تو دوسری وکٹ پرشان مسعود اور اظہرعلی نے شانداربیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 113 رنز بنائے 130 کے سکور پر شان 63 رنز بناکرپویلین لوٹے۔

(جاری ہے)

اظہرعلی 48 رنز اور یونس خان 35 رنز بناکر ریٹائرہرٹ ہوئے،کپتان مصباح الحق نے 29 رنز بنائے ۔ پاکستان نے 6 وکٹوں نقصان پر 257 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کردی ، جواب میں تیسرے دن کے کھیل ختم ہونے تک میزبان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا سکی ۔