پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے برس یو اے ای میں پاکستان سپر لیگ کروانے کی منظوری دے دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 جون 2015 18:40

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے برس یو اے ای میں پاکستان سپر لیگ کروانے کی ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے برس یو اے ای میں پاکستان سپر لیگ کروانے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اگلے برس فروری میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ کروانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں ایک نجی کمپنی کو لیگ کے انعقاد کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جبکہ لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی اتفاق کیا گیا ہے۔