کوئٹہ ،ایف سی کے تعینات ہونے کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ

ہفتے کے روز ٹارگٹ کلنگ کے 3مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق 3زخمی ،عوا میں خوف و ہرا س پھیل گیا

ہفتہ 13 جون 2015 18:36

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں ایف سی پولیس اور دیگر قانون نافذکرنیوالے ادارے ٹارگٹ کے واقعات پر روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں ہفتے کے روز کوئٹہ شہرمیں دوپہر تک ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں 5افرا د کو ہلاک گیا تھا.جبکہ فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں گزشتہ چار سال سے ایف سی تعینات ہے اور اس کے پاس پولیس کے مکمل اختیارات ہے جس کو چاہئے جہاں چاہئے گرفتار کریں ، چھاپہ ماریں ان کو مکمل اختیارات دیئے گئے ہیں مگر ایف سی کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو روکنے میں ناکام ہوگئی ہے ہفتے کی صبح کوئٹہ کے کاروباری اور حساس علاقے منو جان روڈ پر نامعلوم افراد نے الرفیق ہیر ڈریس حمام پر فائرنگ کردی جسے پنجاب سے تعلق رکھنے والے دونوں بھائی محمد رفیق اور محمد لطیف ولد محمد شفیق موقع پر جاں بحق ہوگئے ملزمان کے بارے میں عینی شاہدین نے بتایا کہ ملزمان جن کی تعداد دو تھی پیدل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ پہنچا دیا گیا اور علاقے کو گہرے میں لے کر مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرا واقعہ مشرقی بائی پاس علیزئی ٹاون میں ہوا جہاں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے رحمت اﷲ ولد حاجی فیض اﷲ کو قتل کردیا اور فرا رہوگیا پولیس نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جبکہ تیسرا واقعہ کوئٹہ شہر کے بارونق اور کاروباری علاقے ڈبل روڈ پر نعمان ویلڈر ز ورکس کی دکان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے دو افراد جاں بحق تین زخمی ہوگئے یہ واقعہ ایف سی کی چیک پوسٹ سے چند گز کے فاصلے پرہوا فائرنگ سے محمد محسن نعیم موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ رسول بخش سلمان اور محمد جنید زخمی ہوگئے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ایف سی نے موقع پر پہنچ کر لاشیں ہسپتا ل پہنچا دی جہاں پر ضرور کارروائی کے بعد ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل ہونے والے تین افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔

دریں اثناء شہباز ٹاؤ ن میں بھائی نے بھائی کو گھریلومسئلے پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح شہباز ٹاون میں ملزم یار وخان نے اپنے بھائی یاسر خان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا زخمی کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے کوئٹہ شہرمیں ٹارگٹ کلنگ کے تین مختلف واقعات میں پانچ افراد کی ہلاکت کے بعدعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم حسب روایت پولیس اور ایف سی نے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈبل سواری کرنے والے افراد کو موٹر سائیکلوں سمیت تھانوں میں بند کردیئے گئے ۔ ․