ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی ملٹی اسٹوریز بلڈنگز اور کمرشل پلازاؤں کی پارکنگ ٹریفک پولیس کے حوالے کردی جائے گی ، کمشنر کراچی
ہفتہ 13 جون 2015 18:36
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ضلع ساؤتھ کی ملٹی اسٹوریز بلڈنگز اور کمرشل پلازاؤں کی پارکنگ ٹریفک پولیس کے حوالے کردی جائے گی وہ بلڈ نگز اور کمرشل پلازہ جو اپنی پارکنگ استعمال نہیں کرتے ان بلڈنگز کی پارکنگ ضلع ساؤتھ کے ڈپٹی کمشنر ٹریفک پولیس کے حوالے کردیں یہ فیصلہ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس کراچی سے ہونے والی ملاقات میں کیا ، انہوں نے کہاکہ ضلع ساؤتھ میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے دباؤاور پارکنگ کے مسائل کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا، بلڈنگز اور پلازہ والے اپنی پارکنگ ہونے کے باوجود استعمال نہیں کرتے اور بلڈنگز کے نیچے اور نزدیک اپنی گاڑیاں اور بائیکس پارک کردیتے ہیں جس سے شہریوں کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا ہے بے جا پارکنگ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑتا ہے اور چند لوگوں کی لاپرواہی کی وجہ سے ہزاروں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، کمشنر کراچی نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور یہ تمام اقدامات عوامی مفاد اور عوامی سہولیات کے پیش نظر کئے جارہے ہیں تاکہ کراچی کے شہریوں کو رمضان المبارک میں ٹریفک جام سے بچایا جا سکے ، انہوں نے ضلع ساؤتھ کے ڈپٹی کمشنر سلیم راجپوت کو ہدایت دیں کہ تمام ملٹی اسٹوریز بلڈنگز کی پارکنگ اپنے کنٹرول میں لے کے میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں ٹریفک پولیس کے حوالے کردی جائے ۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.