سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس،اسمبلی کا اے سی سسٹم خراب ،ارکان اسمبلی گرمی سے پریشان
ہفتہ 13 جون 2015 18:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اچانک پوری اسمبلی کا اے سی سسٹم خراب ہوگیا ،جس کی وجہ سے ارکان اسمبلی گرمی سے شدید پریشان ہوئے ،خصوصاًخواتین ارکان اسمبلی کی حالت قابل دیدتھی کیونکہ ان کا میک اپ خراب ہونا شروع ہوگیا تھا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق بجٹ اجلاس کے دوران تقریباً پونے تین بجے اچانک سندھ اسمبلی کا اے سی سسٹم فنی خرابی کی وجہ سے بند ہوا ،جس کی وجہ سے اسمبلی میں موجود تمام افراد کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔
ارکان سمیت دیگر شرکاء کتابوں سے پنکھا جھلتے رہے ۔وزیرخزانہ تقریر کررہے تھے اور ارکان بجٹ تقریر پر توجہ دینے کی بجائے گرمی سے بچنے کی کوشش کررہے تھے ۔خصوصاً خواتین ارکان اسمبلی شدید پریشان تھیں کیونکہ گرمی کی وجہ سے ان کا میک اپ خراب ہونا شروع ہوگیا تھا ۔واضح رہے کہ اسمبلی میں کے اجلاس میں خواتین ارکان اسمبلی خوب سج دھج کر سیشن میں آئی تھیں ۔مزید قومی خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.