حبیب بینک ریجنل ہیڈ کوارٹر کی بالائی منزل پر شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے نتیجے میں مسجد شہید ہو گئی
ریسکیو نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا،اے سی پلانٹ تک آگ پہنچنے کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر نقصان کا اندیشہ تھا ‘ بینک ذرائع ساندہ روڈ پر شوز فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ؓ
ہفتہ 13 جون 2015 18:29
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) حبیب بینک ریجنل ہیڈ کوارٹر کی بالائی منزل پر شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے نتیجے میں مسجد شہید ہو گئی ، ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرکے آگ کو پھیلنے سے روک دیا ،جبکہ ساندہ روڈ پر شوز فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔ بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز دوپہر کے مال روڈ پر واقع حبیب بینک ریجنل ہیڈ کوارٹر کی بالائی منزل میں بنائی گئی مسجد میں شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا ۔ بینک ذرائع کے مطابق مسجد کے ساتھ ہی اے سی پلانٹ بھی نصب ہے اگر آگ اس تک پہنچ جاتی تو وسیع پیمانے پر نقصان کا اندیشہ تھا ۔(جاری ہے)
مزید بتایاگیا ہے کہ مذکورہ عمارت میں پورے پنجاب کو کنٹرول کرنے کے لئے سسٹم موجود ہے اور آگ پھیلنے کے نتیجے میں ریجنل ہیڈ کوارٹر اوربرانچوں میں رابطے میں تعطل کے باعث بھی صارفین کے لئے مشکلات پیدا ہو سکتی تھیں ۔
دوسری طرف لاہور میں ساندہ بندر ورڈ پر شوز فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔فیکٹری تنگ گلی میں واقع ہونے کے باعث ریسکیو عملے کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے بڑی مہارت سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکتے ہوئے اس پر قابو پالیا۔آتشزگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.