ٹریفک وارڈنز انتہائی محنت اور لگن سے رمضان بازاروں کی خصوصی ٹریفک ڈیوٹی نبھائیں، سی ٹی او

ہفتہ 13 جون 2015 18:19

فیصل آباد۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ٹریفک وارڈنز انتہائی محنت اور لگن سے رمضان بازاروں کی خصوصی ٹریفک ڈیوٹی نبھائیں۔ وقت کی پابندی نہ کرنے والوں اور ڈیوٹی میں عدم دلچسپی لینے والوں کے خلاف سخت سے سخت اور فوری محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گئی۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر محمد معصوم نے تمام رمضان سستے ماڈل بازاروں میں تعینات ٹریفک وارڈنز کو خصوصی بریفنگ کے دوران کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ تمام مذکورہ بازاروں کی ڈیوٹی کو سیکڑ انچارجز اور سرکل افسران با ر بار چیک کریں۔

(جاری ہے)

ہر شفٹ کے ٹریفک وارڈنز متبادل شفٹ کے افسران کے آنے تک ڈیوٹی پر رہنے کے پابند ہونگے، تمام بازاروں کی ڈیوٹی بشمول صدر ایریا کسی بھی وقت اچانک چیک کی جاسکتی ہے اور غیر حاضر سٹاف کو کلوز کر لیا جائے گا جبکہ ان کی جگہ متبادل سٹاف فوری تعینات کیا جائے گا اور اس کی ذمہ داری سیکڑ اور متعلقہ انچارج پر بھی ہوگی۔

اس سلسلہ میں ڈیوٹی کے بہترین ہونے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔اس موقع پر سی ٹی او نے مزید کہا ہے کہ تمام رمضان بازاروں میں آنے والے شہریوں کی گاڑیوں کو مناسب پارکینگ میں پارک کیا جائے گا او ر اس حوالے سے شہریوں کی مکمل رہنمائی بھی کی جائے گی۔