وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر جنگی بنیادوں پر گرڈسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جون

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 13/06/2015 - 18:34:59 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 18:21:54 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 18:21:54 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 18:19:42 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 18:19:42 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 18:18:17 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 18:15:23 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 18:03:57 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 17:51:22 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 17:46:12 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 17:38:28
پچھلی خبریں - مزید خبریں

فیصل آباد

وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر جنگی بنیادوں پر گرڈسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن اور دیگر تنصیبات کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اوراس مقصد کیلئے اربوں روپے کے فنڈز ریلیز کئے گئے ہیں، وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی

فیصل آباد۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر جنگی بنیادوں پر گرڈسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن اور دیگر تنصیبات کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اوراس مقصد کیلئے اربوں روپے کے فنڈز ریلیز کئے گئے ہیں۔ ماہ صیام میں صارفین کوسحر و افطار میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے بھرپور اقدام کئے جا رہے ہیں حتی الوسع کوشش ہو گی کہ سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ نہ ہو۔

ملازمین اور افسران اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں اور صارفین کیلئے معاون ثابت ہوں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز فیسکوٹرانسفارمر ری کلمیشن ورکشاپ کے توسیعی منصوبے کے افتتاح اور ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے موقع پرا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف خصوصی مہم کے دوران ملک بھر میں لاکھوں یونٹس بچائے گئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کو گھر بھجوا دیا جائے گااور ان کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی ہو گا۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اللہ کے آگے جوابدہ ہونا ہے لہذا ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری سے نبھائیں۔ انھوں نے بجلی چوری کے خلاف سپیشل سرویلنس ٹیموں کو مزید متحرک کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ انھوں نے انجینئرز اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ صارفین سے رابطہ کو مزید بہتر بنائیں غفلت اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ٹرانسفارمر ری کلمیشن ورکشاپ کے توسیعی منصوبے کے بارے میں بریفنگ

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

13/06/2015 - 18:18:17 :وقت اشاعت