ٹھنڈا پانی کے مقام پر گاڑی الٹنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق‘7 زخمی

ہفتہ 13 جون 2015 18:15

اسلام آباد ۔ 13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) تھانہ نیلور کی حدود میں ٹھنڈا پانی کے مقام پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب گاڑی الٹنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق شہ زور گاڑی آر ایل ایف 4785 الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور طارق اور دو بچیاں 6 سالہ صائمہ اور 5 سالہ عالم بی بی جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ کے دوران 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :