شمالی کوریا میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی

ہفتہ 13 جون 2015 18:12

پیانگ یانگ ۔ 13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) شمالی کوریا میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ۔ گزشتہ روز شمالی کوریا میں موبائل فون سروس فراہم کرنے والے ادارے نے اپنے صارفین کو پیغام میں بتایا کہ شمالی کوریا میں موجود غیر ملکیوں کو مقامی تھری جی نیٹ ورک فراہمی کی سہولت سے محروم کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا کے شہری بغیر سنسر انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے لیکن غیر ملکی مقیم افراد اور سیاحوں کو تھری جی موبائل سم کارڈ خریدنے کی اجازت ہے۔

شمالی کوریا میں 2.5 ملین موبائل فون کے صارفین ہیں۔ ماضی میں شمالی کوریا کی حکومت نے غیر ملکیوں کے تھری جی انٹرنیٹ کے حصول کیلئے ہلکی پابندیاں متعارف کرائی تھیں ۔ غیر ملکیوں کے ویزہ کے اختتام تک کے عرصہ کیلئے انٹرنیٹ سہولت حاصل ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :