سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے ٹی آئی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں ہم نے کبھی جے ٹی آئی کو تسلیم ہی نہیں کیا، رحیق عباسی

رپورٹ وز یراعلیٰ پنجاب اور دہشت گردوں کے سرغنہ رانا ثنااللہ کو بچانے کے لئے ہے اس رپورٹ میں کسی ذمہ دار کا تعین نہیں کیا گیا ، صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 13 جون 2015 18:03

دیپالپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے ٹی آئی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں ہم نے کبھی جے ٹی آئی کو تسلیم ہی نہیں کیا اور اس انویسٹی گیشن ٹیم کی بنائی گئی رپورٹ وز یراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور دہشت گردوں کے سرغنہ رانا ثنااللہ کو بچانے کے لئے ہے اس رپورٹ میں کسی ذمہ دار کا تعین نہیں کیا گیا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک سے وابستہ سید زاہد حسین شاہ کی وفات پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس میں دہشت گرد مافیاموجود ہے ماڈل ٹاؤن میں چودہ معصوم لوگوں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو قتل کیا ڈسکہ میں وکلاء کو پولیس نے قتل کیا اور اب اوکاڑہ میں صحافی برادری بھی محفوظ نہیں رہی سینئر صحافی آصف خاں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ درج کرکے تشدد کرنا اور سر بازار تذلیل کرنا پولیس کا صحافی برادری سے شرمنا ک رویہ ہ جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں پاکستان عوامی تحریک ریجنل یونین آف جر نلسٹس کے شانہ بشانہ ہر سطح پر احتجاج کے لئے ہمہ وقت تیار ہے انہوں نے کہا کہ سولہ جون کو ماڈل ٹاؤن میں یوم شہداء منایا جائے گا جہاں قائد ڈاکٹر طاہر القادری آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے عدالتوں سے بھی انصاف نہ ملا تو آخری حد تک جائیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور سیاسی دہشت گردوں کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس طرح کراچی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن کیا جا رہا ہے دہشت گردوں کو بے نقاب کیا جا رہا ہے منی لانڈرنگ کے کیسوں کو سامنے لایا جا رہا ہے اسی طرح پنجاب میں بھی آپریشن شروع کیا جانا بے حد ضروری ہے پنجاب حکومت میں شامل وزراء بھی دہشت گردوں کی پشت پناہی اور انہیں فنڈنگ فراہم کرنے میں شامل ہیں انہیں بھی قوم کے سامنے بے نقاب کیا جا نا ضروری ہے ۔

`

متعلقہ عنوان :