بیرونی قوتیں اپنے عزائم کی تکمیل کیلئے پاکستان پاکستانیوں کوآپس میں دست وگریباں کرناچاہتی ہیں، عاصم نوازٹوانہ

ہمیں سوچ سمجھ کربات کرناہوگی تاکہ دشمنوں کواپنے مقاصدمیں کامیاب ہونے کاموقع نہ مل سکے بلوچستان اورپاکستان میں وسائل کی کمی نہیں اگرانہیں صحیح طریقے سے استعمال میں لایاجائے توملک کی تقدیربدلنے کے تھ بیرونی ممالک کوقیمتی پتھروں سمیت دیگرمعدنیات کوایکسپورٹ کرکے زرمبادلہ کمایاجاسکتاہے ، ڈائریکٹرڈومیسٹک ونگ وزارت کامرس

ہفتہ 13 جون 2015 18:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) وفاقی وزارت کامرس کے ڈائریکٹرڈومیسٹک ونگ عاصم نوازٹوانہ نے کہاہے کہ اقتصادی کوریڈورکی وجہ سے بیرونی قوتیں اپنے عزائم کی تکمیل کیلئے پاکستان میں سازشیں کرکے لوگوں کوآپس میں دست وگریباں کرناچاہتی ہیں اس لئے ہمیں سوچ سمجھ کربات کرناہوگی تاکہ دشمنوں کواپنے مقاصدمیں کامیاب ہونے کاموقع نہ مل سکے بلوچستان اورپاکستان میں وسائل کی کمی نہیں اگرانہیں صحیح طریقے سے استعمال میں لایاجائے توملک کی تقدیربدلنے کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک کوقیمتی پتھروں سمیت دیگرمعدنیات کوایکسپورٹ کرکے زرمبادلہ کمایاجاسکتاہے چیمبرآف سمال ٹریڈرزاینڈسمال انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے چھ ڈویژنوں میں فنی مہارت حاصل کرنے کے سینٹربنانے کیلئے تجاویزتحریری طورپردے تاکہ اس پرحکومت کام کرسکے ان خیالات کااظہارانہوں نے چیمبرآف سمال ٹریڈرزاینڈسمال انڈسٹری کوئٹہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان محمدانور،صدرچیمبرآف سمال ٹریڈرزاینڈسمال انڈسٹری حاجی جمعہ خان ،چیئرمین پروگریسوگروپ حاجی ولی محمد،ملک ندیم احمدکاسی،سینئرممبران حاجی محمداکبرمینگل،مقبول الہیٰ بھٹی،سلیم رضاایڈووکیٹ،نادرعلی،حاجی اصغر،حاجی عبداللہ،قاری عبیداللہ ،حاجی صاحب زادہ ،ژوب چیمبرآف کامرس کے صدرشیخ محمدصابرخان مندوخیل سمیت دیگرممبران بھی تھے انہوں نے کہاکہ چیمبرآف سمال ٹریڈرزکے ممبران اورعہدیداروں کی جانب سے جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں حل کرنے کیلئے ان تمام چیزوں کوتحریری طورپرکاغذی شکل میں ہمیں بیھجاجائے تاکہ اس پرعمل کریں اورمسائل کے ح کیلئے سنجیدگی کے ساتھ تمام دستیاب وسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے کام کوآگے بڑھایاجائے انہوں نے کہاکہ مائنزاینڈمنرل کے حوالے سے ہمارے پاس 1923میں بننے والاقانون موجود ہے جس پرآج بھی کام ہورہاہے حالانکہ وقت اورحالات کے مطابق اس میں ترمیم کی ضرورت تھی اورہماری کوشش ہے کہ مقامی تاجروں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے انہوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ چیمبرآف سمال ٹریڈرزاینڈسمال انڈسٹری کے تعاون سے بلوچستان کی سطح پرپہلے مرحلے میں اسلام آبادمیں ایک نمائش منعقد کرائیں پھراس کے بعدلاہورصوبہ خیبرپختوانخواء کراچی میں بھی یہ نمائش منعقد کرائیں اپنی تجاویزتحریری طورپربھیجیں انہوں نے کہاکہ آئی ٹی پارک کیلئے وزارت فنڈزفراہم کریگی اورمکمل سپورٹ بھی کریگی بلوچستان کے 6ڈویژن میں لوگوں میں فنی مہارت کی تربیت فراہم کرنے کیلئے سینٹربنائے جائینگے انہوں نے کہاکہ اس کی تجاویزہمیں بھیجیں تاکہ اس پرکام کیاجائے انہوں نے بتایاکہ پاک چائنااقتصادی کوریڈورکے حوالے سے آج بیرونی قوتوں کوتکلیف ہورہی ہے کہ یہ اقتصادی کوریڈورکیوں بن رہاہے اوریہ خطہ ترقی کی جانب کیوں بڑھ رہاہے انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے دشمنوں کی سازشوں کوناکام بنانے کیلئے اپنی آنکھوں،کانوں اوردلوں کوکھلارکھناہوگاتاکہ دشمنوں کی سازشوں کوناکام بنایاجاسکے اورکوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہئے کہ جس سے ہمارے گھروں کونقصان پہنچے اس موقع پرچیمبرآف سمال ٹریڈزکی جانب سے تاجربرادری کوتجارت کے حوالے سے درپیش مسائل سے اگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ہمیں ہمسایہ ممالک ایران افغانستان سمیت چین تک رئیسائی حاصل ہوتی ہے اس لئے بلوچستان کی سطح پرمعاشی ترقی کیلئے چیمبرکومزیدفعال بنایاجائے انہوں نے کہاکہ ٹی ڈی اے پی کاقیام 2006میں یقینی بنایاجاگیاٹی ڈی اے پی ایکسپورٹ پروموشن بیوروکی ایک جدیدشکل ہے جس کامقصدگلوبل ٹریڈہے کیونکہ اس وقت پوری دنیاکوایک گاؤں کی حیثیت حاصل ہے ٹی ڈی اے پی کے زیرنظرانی سالانہ 60سے 80عالمی سطح پرنمائشد منعقدکی جاتی ہے اور20سے 40ٹریڈ کے وفدبیرونی ممالک کادورہ کرتے ہیں ان تمام سہولیات سے بلوچستان کے نمائندے محروم ہے بین الاقوامی نمائش میں بلوچستان کی نمائندگی بھی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس پرڈاکٹرعاصم نوازٹوانہ نے مسائل کوحل کرنے کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

`