وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور انٹرنیشنل ایکسپو سنٹر میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے زیراہتمام 2 روزہ سکلز نمائش اور جاب فئیر2015 کے افتتاح کے بعد مختلف سٹالز کا دورہ
سکلز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے مختلف کمپنیوں و اداروں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز پر نوجوانوں کی مہارت و تربیت کے ساتھ ان کی بنائی گئی اشیاء اور ہنر کی تعریف کی
ہفتہ 13 جون 2015 18:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے آج لاہور انٹرنیشنل ایکسپو سنٹر میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے زیراہتمام 2 روزہ سکلز نمائش اور جاب فئیر2015 کے افتتاح کے بعد مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور سکلز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے مختلف کمپنیوں و اداروں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز پر نوجوانوں کی مہارت و تربیت کے ساتھ ان کی بنائی گئی اشیاء اور ہنر کی تعریف کی ۔
وزیراعلیٰ نے فنی تربیت کے کورسز کرنے والے طلبا و طالبات سے ملاقات کی، ان سے ہاتھ ملایا اورتربیتی کورسز کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ٹیوٹا کے حکام کو ہدایت کی کہ چھوٹے تربیتی کورسز کیلئے کم از کم تعلیم میٹرک ہونی چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ہنر مندی سیکھ سکھیں اور کار آمد شہری بن سکیں۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے ایک سٹال پر چینی زبان سکھانے کے حوالے سے وہاں موجود ٹیچر اورطلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی زبان کی آنے والے وقتوں میں بہت اہمیت بڑھ جائے گی،اسی لئے پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو چینی زبان سکھانے کیلئے لاہور میں کالج کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔
میری نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ چینی زبان سیکھنے پر توجہ دیں۔وزیراعلیٰ نے چینی زبان کے ٹیچر اور طلباء کے ساتھ چینی زبان میں بھی چند جملے بولے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران عوام کے فلاحی منصوبوں پر مخالفین کی تنقید کو بے جا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس منصوبے غریب اور عام آدمی کیلئے ہیں۔ اشرافیہ کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت کی بلٹ پروف گاڑیاں منگوائی جائیں تو وہ ٹھیک ہے لیکن اگر عام آدمی کے فلاحی منصوبے پر وسائل خرچ کئے جائیں تو اس پر اعتراض کیا جاتا ہے۔ میٹرو بس سروس سے محنت کش، اساتذہ، وکلاء، بیوہ، یتیم اور عام آدمی مستفید ہو رہے ہیں۔ عام آدمی کیلئے منصوبے بنانا اگر گناہ ہے تو میں یہ گناہ سو بار کرنے کیلئے تیار ہوں۔وزیراعلیٰ نے تقریب کے اختتام پر علامہ اقبال کا یہ شعر پڑھا۔بے معجزہ دنیا میں اٹھتی نہیں قومیں جو ضرب کلیمی نہیں رکھتا ،وہ ہنر کیا شہبازشریف نے ضرب کلیمی کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، محنت،عزم ،جذبے اورحوصلے سے کام کر کے نئے راستے بنائیں جاسکتے ہیں اورترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے ۔تقریب کے شرکاء نے وزیراعلیٰ کو اس شعر پر بھر پور داد دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.