سعید اجمل سے محروم پاکستانی ٹیم کو دباؤ میں لانا آسان ہو گا، مارون اتاپتو

ہفتہ 13 جون 2015 17:55

سعید اجمل سے محروم پاکستانی ٹیم کو دباؤ میں لانا آسان ہو گا، مارون اتاپتو

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ اور سابق کپتان مارون اتا پتو نے کہا ہے کہ پاکستانی سکواڈ میں سعید اجمل کا شامل نہ ہونا سری لنکن ٹیم کیلئے اچھی خبر ہے، سعید اجمل سے محروم پاکستانی ٹیم کو دباؤ میں لانا آسان ہو گا۔ایک انٹرویو میں ماضی کے بہترین بیٹسمین نے کہا کہ سعید اجمل کا سامنا کرنے کے خوف سے سری لنکا سمیت دیگر ٹیموں کے بیٹسمینوں کو نیند نہیں آتی۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم میں ان کی شمولیت سے دیگر ٹیموں پر بہت زیادہ نفسیاتی دباؤ ہوتا ہے، وہ پاکستانی سکواڈ میں شامل نہیں اور نفسیاتی طور پر ہمیں اس کا فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کے بغیر بھی پاکستانی باولنگ مضبوط ہے، یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں ایک دوسرے کی کمزوریوں سے اچھی طرح واقف ہیں، ٹیسٹ سیریز میں وہی ٹیم جیتے گی جوان کمزوریوں سے بہتر طریقے سے فائدہ اٹھائے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریزسترہ جون سے شروع ہو گی۔ `