مشن دہشت گردی و منشیات کیخلاف جنگ کھیلوں کے سنگ کے تاریخ ساز مقابلے 28ویں روز میں داخل

ہفتہ 13 جون 2015 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پاکستان اسپورٹس مین لائنز کلب انٹرنیشنل کے زیر اہتمام اور وفاقی و صوبائی وزارت داخلہ سندھ اور سندھ پولیس کے بھرپور تعاون کے ساتھ 17مئی سے جاری چالیس روزہ مشن ’’مشن دہشت گردی و منشیات کے خلاف جنگ کھیلوں کے سنگ ‘‘کے تاریخ ساز مقابلے 28ویں روز میں داخل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

آج مشن کے چئیر مین عابد علی ایڈووکیٹ اور چیف آرگنائزر ملک کلیم احمد اعوان نے کراچی میں کھیلے جانے والے ان مقابلوں کے چاروں زونز ایسٹ ویسٹ ساوتھ اور نارتھ زو ن کا ہنگامی دورہ کیا،کھلاڑیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کے جوش و ولولے ، ہمت و لگن اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا ۔

کراچی سینٹرل زون میں عابد علی ایڈووکیٹ نے کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں گولڈن ٹرافیاں اور خصوصی سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے، اس دوران پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد ، افواج پاکستان زندہ باد ، دہشت گرد مردہ باد، منشیات فروش مردہ باد اور سندھ پولیس زندہ باد کے پر شگاف نعرے بھی لگائے۔

متعلقہ عنوان :