سمالانی قومی تحریک مچھ کی میر شادی خان بنگلزئی کو وائس چیئرمین بولان منتخب ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 13 جون 2015 17:29

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) سمالانی قومی تحریک کے مرکزی چیئرمین میر احمد چلتن وال سمالانی، میونسپل کمیٹی مچھ کے کونسلر ماما رفیق سمالانی فضل محمد بلوچ ،قبائلی رہنما حاجی رحیم سمالانی ، حاجی سعید سمالانی ، میر فاروق سمالانی نوروز سمالانی وفاء سمالانی پریس کلب مچھ کے رہنماء عمران سمالانی محمد اشرف سمالانی محمد عامر یوسفزئی مقصود بلوچ قبائلی رہنماء ثناء اﷲ سمالانی و دیگر نے سر دار زادہ سردار خان رند کو بطور چیئرمین اور میر شادی خان بنگلزئی کو وائس چیئرمین ضلع کونسل بولان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار زادہ سردار خان رند کی کامیابی جمہوری قوتوں اور بولان کے غیور عوام کی جیت اور عظیم کامیابی ہے ماضی میں سردار زادہ سردار خان رند نے بطور ناظم ضلع بولان کی عوام کیلئے بے لوث کام کیے اور عوام کی بھر پور خدمت کی جس کی وجہ سے ضلع کے اکثریتی کونسلران نے سر دار زادہ سردار خان رند کو بھاری اکثریت سے منتخب کیا دریں انہوں نے ان سے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کے جائز مسائل اور اشوز کے حل کے لئے تمام تر وسائل اور اپنی توانائی بروے کار لائیں گے ۔