انٹرنیٹ سروسز پر ٹیکس عائد نہ کرنے پر طلبا کا اظہار مسرت‘ عوام نے پنجاب کے بجٹ کو متوازن قرار دیا
حکومت پنجاب نے حالیہ بجٹ میں صحت، تعلیم، انرجی ،جدیدانفراسٹرکچر اور روزگار کے منصوبوں سے دل جیت لئے سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے ذریعے معذور افراد ، خواتین اور کم وسیلہ طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے وسائل بروئے کار لائے جائینگے غریب طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالنا اور صاحب حیثیت طبقے کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانا خوش آئند اقدام ہے‘سروے رپورٹ
ہفتہ 13 جون 2015 17:26
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) حکومت پنجاب کے پیش کردہ حالیہ بجٹ 2015-16 کو عوام کی اکثریتی رائے کے مطابق عوام دوست، فلاحی اور متوازن قرار دیاگیا ہے۔ ایک سروے کے مطابق عوام نے صحت، تعلیم، انرجی،انفراسٹرکچر اور روزگار کی فراہمی کے منصوبے کیلئے خطیر رقم مختص کرنے پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سروے کے مطابق غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالنے اور ٹیکس نہ دینے والے صاحب حیثیت افراد کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانے کو مجموعی طور پر اچھا اقدام قرار دیاگیاہے۔
عوام نے بجلی کے دیرینہ بحران کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کی پیداوار کے منصوبوں ،تعلیم کے فروغ ، سکلڈ ڈویلپمنٹ، خواتین کو خودمختار بنانے ، صحت عامہ اور امن و امان کے قیام کیلئے خطیر رقوم مختص کی گئی ہیں۔(جاری ہے)
طلباء کی بڑی تعداد نے حکومت پنجاب کی جانب سے انٹرنیٹ کے استعمال پر ٹیکس عائد نہ کرنے کے اقدام کو خصوصی طور پر سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس تعلیم دوست اقدام سے تحقیق کا کلچر فروغ پائے گا۔عوام کی بڑی تعداد نے حالیہ بجٹ کو فلاحی اور متوازن قرار دیتے ہوئے پائیدار معاشی ترقی کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کی قلت کے خاتمے سے صنعتی و اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ پنجاب کی شرح نمو میں 2فیصد تک اضافہ ہوگا۔ دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت، آبپاشی کی بہتری، صاف پانی پروگرام ،سکولوں میں مفت نصابی کتابوں کی تقسیم اور بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی وہ اقدامات ہیں جو براہ راست عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مددگار و معاون ثابت ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.