ضلعی انتظامیہ لاہور نے رمضان بازاروں کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دیدی

ہفتہ 13 جون 2015 17:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے رمضان بازاروں کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے،رمضان بازاروں میں ضلعی انتظامیہ کے علاوہ 16نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنی پروڈکٹ کے سٹالز لگائیں گی جہاں پر ان کمپنیوں کے نما ئندگان اپنی اشیا ء عام مارکیٹ سے کم ریٹ پر رمضان بازاروں میں فروخت کریں گے تا کہ عوام الناس رمضان المبارک میں اس سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو نیشنل و ملٹی نیشنل کمپنیاں رمضان بازاروں میں سٹالز لگائیں گی ان میں وایٹل ٹی،قرشی، آفتاب قرشی،شیزان انٹر نیشنل،حبیب آئل، گورمے،کوکا کولا،پیپسی،اینگرو، سمارٹ فوڈ،دیوان فوڈ،مرحبا فوڈ، ہدایت فوڈ،عامر رائس ٹریڈرز، ایم ایس فوڈزاور آر سی کولا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :