سندھ کو آئندہ مالی سال کے دوران وفاق سے 482ارب روپے ملیں گے ،سیدمرادعلی شاہ

ہفتہ 13 جون 2015 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سندھ کے وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کو سندھ اسمبلی میں مالی سال 2015-16کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کو آئندہ مالی سال کے دوران وفاق سے 482 ارب روپے ملیں گے ۔ صوبے کی اپنی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 124 ارب روپے تجویز ہے ، صوبہ نان ٹیکس محاصل سے 19 ارب 50 کروڑ روپے حاصل کرے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ منصوبوں پر غیرملکی امداد کا تخمینہ 26 ارب 98 کروڑ روپے لگایا گیا۔ صوبہ ڈائریکٹ ٹیکس سے 99 ارب 55 کروڑ حاصل کرے گا ، سندھ ان ڈائریکٹ ٹیکس سے 81 ارب حاصل کرے گا ۔ انٹرٹیمنٹ ٹیکس کا ہدف 10 کروڑ ، بجلی پر ٹیکس کا ہدف 4 ارب 88 کروڑ روپے تجویز ہے۔ کپاس فیس سے 50 کروڑ روپے حاصل ہوں گے ۔ زرعی ٹیکس سے آمدن کا تخمینہ 55 کروڑ 93 لاکھ روپے رکھا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :