سندھ اسمبلی، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 49.736ارب روپے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جون

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 13/06/2015 - 17:00:01 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 16:59:28 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 16:59:28 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 16:59:28 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 16:58:15 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 16:58:15 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 16:58:15 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 16:57:16 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 16:57:16 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 16:57:16 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 16:56:17
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

سندھ اسمبلی، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 49.736ارب روپے مختص

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 49.736ارب روپے رکھے گئے ہیں ،جو رواں مالی سال 2014-15کے 33.425کے مقابلے میں 48.7فیصد زائد ہیں ۔آئندہ سال کراچی کے پانچ ریپڈ بس منصوبوں پر کام شروع کردیا جائے گا ۔پانی کے منصوبے کے۔4اور سیوریج ایس۔ 3پروجیکٹ کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے ۔

وزیرخزانہ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سرکلر ریلوے کے ساتھ ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ ،پانچ بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے نئے مالی سال میں شروع کیے جائیں گے ۔ان منصوبوں کے تحت یلو لائن پروجیکٹ کورنگی سے صدر ،اورنج لائن پروجیکٹ ضلع غربی اورگرین لائن کو بورڈ آفس چورنگی سے منسلک کیا جائے گا ۔

گرین پروجیکٹ اورنگزیب پارک سے کے ایم سی پاور ہاوٴس پر ختم ہوگا ۔ریڈ لائن گلشن اقبال ،بلیو لائن بحریہ ٹاوٴن سے کراچی ایئرپورٹ اور ٹاور پر اختتام پذیر ہوگی ۔اس منصوبے کے تحت26کلومیٹر ٹریک پر 13ارب روپے لاگت آئے گی اور روزانہ ڈیڑھ لاکھ مسافر مستفید ہوں گے ۔رواں ماہ اس پروجیکٹ کے معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے ۔2016میں یہ پروجیکٹ شروع ہوگا اور 18ماہ میں مکمل ہوگا ۔

اورنج بس ٹرانزٹ اور اورنج لائن پر 2.364ارب روپے لاگت آئے گی ۔47کلومیٹر ٹریک بنے گا ۔اگست 2016میں شروع ہوگا ۔گرین لائن بس پروجیکٹ وفاقی حکومت کے تعاون سے شروع ہوگا ۔16ارب لاگت اور جولائی 2015سے کام شروع ہوگا ۔وفاقی حکومت نے وعدے کے مطابق اس پروجیکٹ کے لیے پی ایس ڈی پی میں رقم مختص نہیں کی ہے ۔ریڈ لائن بس منصوبے پر 15ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

چین 75فیصد رقم بطور قرضہ دے گا ۔22

کلومیٹر ٹریک تعمیر ہوگا ۔آئندہ مالی سال میں کام شروع ہوگا ۔بلیو لائن پروجیکٹ کی لمبائی 54کلومیٹر ہوگی ۔دسمبر 2015میں کام شروع ہوگا ۔وی جی ایف فنڈنگ کے تحت 10ارب روپے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

13/06/2015 - 16:58:15 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان