نابینا اور معذور افراد کے لئے بجٹ میں فنڈز مختص نہ کرنے کا اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ہفتہ 13 جون 2015 16:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء نابینا اور معذور افراد کے لئے بجٹ میں فنڈز مختص نہ کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے نابینا اور معذور افراد سے وعدوں کے باوجود بجٹ میں فنڈز مختص نہیں کیے ، نابینا اور معذور افراد کو نوکریاں دینا حکومت کا آئینی حق ہے اگر نابینا اور معذور افراد کو کچھ نہ ملا تو وہ پھر اپنے مطالبات کے لئے سڑکوں پر ہوں گے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو بجٹ میں نابینا اور معذور افراد کے لئے فنڈز مختص کرنے کا حکم دیا جائے ۔