لاہور، نارووال اورسیالکوٹ سیکشنوں پرنیاٹریک بچھایاجائیگا،ٹرینوں کی رفتار 120 کلو میٹرفی گھنٹہ کردی جائیگی ‘ رانا تنویر حسین

ہفتہ 13 جون 2015 16:57

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) وفاقی وزیردفاعی پیداوارراناتنویرحسین نے کہاہے کہ لاہور، نارووال اورسیالکوٹ سیکشنوں پرنیاٹریک بچھایاجائے گااورٹرینوں کی رفتار 120 کلو میٹرفی گھنٹہ کردی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈیلی پسنجرریلوے ایسوسی ایشن کے چیئرمین حافظ عبدالقیوم کے ہمراہ وفدسے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ریلوے کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہیں اورعوام کو سفری سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ خستہ حال ٹریک کے باعث ٹرینیں30کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں اورمسافرشدیدعذاب میں مبتلاہیں انشاء اللہ جلدہیوی ٹریک بچھایاجائے گااوران سیکشنوں پر مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :