وفاقی وزیر امور کشمیر کا سانگلہ ہل میں پرتپاک استقبال، گلگت بلتستان میں شفا ف ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جون

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 13/06/2015 - 16:56:17 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 16:56:17 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 16:56:17 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 16:53:43 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 16:53:43 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 16:51:45 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 16:51:45 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 16:51:45 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 16:45:52 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 16:36:30 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 16:36:30
پچھلی خبریں - مزید خبریں

وفاقی وزیر امور کشمیر کا سانگلہ ہل میں پرتپاک استقبال، گلگت بلتستان میں شفا ف ،پرامن انتخابات کے انعقاد پر عوام کاخراج تحسین

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)گورنر گلگت بلتستان ووفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے سانگلہ ہل میں شاندار جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی و بین الاقوامی مبصرین اور میڈیا کا گلگت بلتستان کے الیکشن کی شفافیت پر اعتماد ایک عظیم کامیابی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پر امن الیکشن کا انعقا د اُن کے لئے بہت بڑا چیلنج تھا جس کو انہوں نے اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی سے پاک فوج اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے احسن طریقے سے سر انجام دیا ۔

انہوں نے پاک فوج ، ایف سی، جی بی سکاؤٹ اور مقامی انتظامیہ کی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان اداروں کے احسن اقدامات کی وجہ سے سیکورٹی کو فول پروف بنایا گیا جس کی وجہ سے لوگوں میں اس سیاسی عمل میں شرکت کے لئے بھرپور اعتماد پیدا ہوا۔گورنر گلگت بلتستان نے اس موقع پر گلگت بلتستان کے مختلف مکتبہ فکر کے علماء اور اُن کے پیروکار وں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مساجد بورڈ کے ذریعے امن و امان قائم رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ۔

چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاکہ الیکشن کے موقع پر امن و امان قائم رکھنا اُن کے فرائض منصبی میں شامل تھا جبکہ الیکشن کو صاف وشفاف بنانے میں الیکشن کمیشن یقینی طورپر مبارکباد کے مستحق ہے ۔ ایک ایسے ماحول میں جہاں ہر طرف دھاندلی کا واویلا کیا جارہا ہے ایسے میں ایک بلا اعتراض صاف و شفاف انتخاب بلاشبہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے جوکہ ملک کے دوسر ے حصوں کیلئے قابل تقلید ہے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

13/06/2015 - 16:51:45 :وقت اشاعت