فیصل آباد؛بدبخت بیٹی نے عاشق سے مل کرباپ کو قتل کر دیا

ہفتہ 13 جون 2015 16:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) بدبخت بیٹی نے عاشق سے مل کرباپ کو زہریلی گولیاں کھلا کر قتل کر دیا ، آن لائن کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ رسول پورہ کی رہائشی عائشہ دختر سراج سے اپنے محلہ میں علی احمد کیساتھ تعلقات تھے اور اس کا باپ اکثر رات کو جاگتا رہتا تھا اس کی ملاقات نہ ہوپاتی تھی جس پر علی احمد نے نیند آور گولیوں کی ڈب لا کر عائشہ کو دی جس نے گزشتہ رات درجنوں گولیاں گرینڈ کرکے دودھ میں ڈال کر والد کو کھلا دیں جس سے اس کے والد کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہارگیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :