ایتھنز ، بائیکرز کی سنسنی خیز پرفارمنس نے شائقین کی سانسیں روک دیں

ہفتہ 13 جون 2015 16:27

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ایکس فائٹرز ورلڈ ٹور ایونٹ میں بائیکرز کی شاندار پرفارمنسز مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ایکس فائٹرز ورلڈ ٹور کے سنسنی خیز مقابلوں میں 10 ہزار سے زائد مداحوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سننسی خیز مقابلوں میں بائیکرز نے کرتب دکھا کر شائقین سے خوب داد وصول کی۔ آسٹریلیاکے کلنٹن مور نے کچے ٹریک پر عمدہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہی نہیں ایونٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر بھی کلنٹن مور 100 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ فرانسیسی بائیکر ٹام پیجز نے بھی منفرد کرتب دکھا کر مداحوں کا لہو گرمایا۔ آسٹریلوی روب ایڈلبرگ تیسرے جبکہ فرانس کے ڈیوڈ رینالڈو چوتھے نمبر پر رہے۔