فتح اللہ ٹیسٹ :بھارت کے بعد بنگلہ دیش کی اننگز بھی بارش سے متاثر

ہفتہ 13 جون 2015 16:27

فتح اللہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) فتح اللہ میں کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے پر بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا لیے ، بھارت کی برتری ختم کرنے کے لیے مذید 351 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔بارش سے متاثرہ اس میچ کے چوتھے دن بارش کی وجہ سے کھانے کے بعد کا کھیل روک دیا گیا اس سے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن چائے کے وقفے کے بعد بارش کی وجہ سے میچ کو روک دیا گیا تھا اور بارش ہی کی وجہ سے میچ کا دوسرا دن ضائع ہو گیا تھا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور امراوٴ قیس نے اننگز کا آغاز کیا۔بنگلہ دیش کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 27 رنز کے مجموعی سکور پر تیم اقبال 19 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے امر القیس 59رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے ایشون نے دو جبکہ ہربھجن سنگھ نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔اس سے پہلے بھارت نے 462 رنز چھ کھلاڑی کے نقصان پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔بھارت کی جانب شیکھر دھون نے 23 چوکوں کی مدد سے 173 جبکہ مرلی وجے نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 150 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے چار اور جبیر حسین نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔بدھ کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :