پنجاب کے صوبائی بجٹ میں محکمہ پولیس کے لئے 100سے زائد نئے پروجیکٹس میں شامل

ہفتہ 13 جون 2015 16:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پنجاب کے صوبائی بجٹ میں محکمہ پولیس کے لئے 100 سے زائد نئے پروجیکٹس کی منصوبہ بھی کی گئی ہے ۔ امن عامہ ا ور سیفٹی امور کے لئے رقوم کا تخمینہ 123 ارب روپے لگایا ہے جو گزشتہ سال سے 9.03 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے ۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لئے 89.9 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ 2.59 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لئے رکھے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ رقوم تنخواہیوں اور دیگر امور پر خرچ ہوں گی ۔

94 جاری سکیموں کے لئے 21.5 ملین جبکہ نئی سکیمون اور پروجیکٹس کے لئے 1.67 ملین روپے رکھے گئے ہیں ۔ جاری سکیموں میں سے سب سے زیادہ رقم 100 ملین روپے قربان لائن لاہور میں پنجاب پولی س کمانڈ ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کے قیام کے لئے رکھی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

نئے پروجیکٹس میں سب سے زیادہ رقوم ایک ارب روپے انسداد دہشت گودی ڈیپارٹمنٹ کی تعمیر اور انفراسٹرکچر کے لئے رکھی گئی ہے اور اس مد میں 4.4 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

دیگر پروجیکٹس میں نالج مینجمنٹ سسٹم ، 72 نئے تھانوں اور 80 پولیس سروس سنٹرز کا قیام شامل ہے ۔گزشتہ سال پولیس ڈیپارٹمنٹ کو 81 ارب روپے مختص کئے گئے جن میں سے 75 ارب روپے استعمال کئے گئے ۔ محکمہ جیل خانہ اور پریزن( Prisons ) کے لئے 3.2 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔ ریسکیو 1122 کے لئے بھی 3.188 ارب روپے رکھے گئے ہیں اور یہ فنڈز 62 تحصیلوں میں ریسکیو 1122 دفاتر کے قیام کے لئے بروئے کار بھی لائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :