94 ارب 62 کروڑکے سالانہ فنڈز،محکمہ پولیس نے انتہائی کم قرار دے دئیے

امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پولیس بجٹ میں مزید اضافہ کرے تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں آسانی ہو،پنجاب پولیس

ہفتہ 13 جون 2015 16:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) حکومت پنجاب کی طرف سے محکمہ پولیس کیلئے آئندہ مالی سال کیلئے 94 ارب 62 کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ رقم زیادہ تر پولیس ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ ہوگی جبکہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بقیہ رقم ناکافی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پولیس بجٹ میں مزید اضافہ کرے تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں آسانی ہو۔