کراچی : سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس، وزیر اعلی سندھ روایت بر قرار رکھتے ہوئے سوتے رہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 16:17

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) : سندھ اسمبلی میں آج آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ پیش کیا گیا. بجٹ صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے پیش کیا، بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین نے شور شرابہ کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

(جاری ہے)

لیکن ان سب سے بے نیاز اپنی روایت بر قرار رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ خواب خر گوش کے مزے لیتے رہے اور مزے کی بات تو یہ ہے کہ اپوزیشن کا مسلسل شور بھی سائیں صاحب کی نیند میں خلل پیدا نہ کر سکا۔ اجلاس میں متعدد دیگر اراکین بھی بجٹ اجلاس کے دوران گفت و شنید میں مصروف رہے جبکہ کچھ تو موبائل فون کے ساتھ کھیلتے رہے اور بجٹ کو کوئی اہمیت نہ دی۔

متعلقہ عنوان :