سالانہ بجٹ ،سندھ اسمبلی مچھلی بازار کا منظر پیش کرتی رہی

صوبائی وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان کا احتجاج ، اسپیکر کے ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے

ہفتہ 13 جون 2015 16:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سالانہ بجٹ کے دوران سندھ اسمبلی مچھلی بازار کا منظر پیش کرتی رہی، صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ کی تقریر کے دوران ہی اپوزیشن ارکان احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سندھ کا آئندہ مالی سال کا صوبائی بجٹ پیش کیا گیا، صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے اسمبلی میں بجٹ تقریر شروع کی تو اپوزیشن ارکان نے احتجاج شروع کر دیا، لیکن صوبائی وزیر خزانہ احتجاج کے باوجود تقریر کرتے رہے، اپوزیشن ارکان نے جب دیکھا کہ وزیر خزانہ تقریر بند نہیں کر رہے تو تمام اپوزیشنارکان احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے اور تقریر روکنے کی کوشش کی ،جنہیں بعد میں بڑی مشکل سے منا کر واپس سیٹوں پر بٹھایا۔