الیکشن ٹربیونل نے این اے122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت پرنادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا، سپلیمنٹری رپورٹ سے متعلق فیصلہ 15 جون کو سنایا جائے گا

ہفتہ 13 جون 2015 16:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) الیکشن ٹربیونل نے این اے122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت پرنادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا، سپلیمنٹری رپورٹ سے متعلق فیصلہ 15 جون کو سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو این اے 122 میں دھاندلی کس کی سماعت ہوئی، جس میں عمران خان کے وکیل نے چیئرمین نادرا عثمان مبین پر جرح کی، جس میں انہوں نے جرح کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نادرا کو ٹربیونل کی مشاورت کے ساتھ اعتراضات کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا لیکن نادرا نے سپلیمنٹری رپورٹ میں حقائق ہی مسخ کر دیئے، ٹربیونل چیئرمین نادرا کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے۔

سردار ایاز صادق کے وکیل اسجد سعید نے کہا کہ نادرا کی رپورٹ حقائق پر مبنی ہے، رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے، دونوں وکلاء کے ریمارکس بننے کے بعد جسٹس کاظم ملک نے کہا کہ سپلیمنٹری رپورٹ کی حیثیت کا فیصلہ میں کروں گا، میں نے نادرا کو سپلیمنٹری رپورٹ تیار کرنے کا حکم نہیں دیا فیصلہ کرلیاگیا ہے، سپلیمنٹری رپورٹ پر فیصلہ 15جون کو سنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :