شاہراؤں کو تجاوزات اور رکاٹوں کا خاتمہ کرکے ٹریفک کی روانی میں حائل عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی
ہفتہ 13 جون 2015 16:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تینوں زونز شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون نے رمضان المبارک میں عوام کو مسائل سے پاک اور پاکیزہ ماحول کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا آغاز کردیا ۔
(جاری ہے)
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرہ العین میمن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل عبادت گاہوں اور علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی درستگی کے ساتھ شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ کرکے ٹریفک کی روانی کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی،تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے جاری مہم اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے علاقائی سطح پر بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیااس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے بلا تفریق تمام علاقوں میں بلدیاتی انتظامات کو یقینی بنا یا جائے ،ماہ رمضان سے قبل صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری سمیت علاقائی سطح پر عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون سے عبادت گاہوں اور گلیوں محلوں کی سطح پر سیوریج سسٹم کو درست بنا یا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ باہمی ٹیم ورک او ر عوام کے تعاؤن سے رمضان المبارک کے دوران ضلع کورنگی میں مسائل سے پاک ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے گا دورے کے موقع پر ضلع کورنگی کی مختلف شاہراہوں پر قائم تجاوزات اور رکاٹوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے محکمہ انسداد تجاوزات کو ہدایت کی کہ رمضان سے قبل شاہراہوں ،فٹ پاتھوں اور چورنگیوں و چوراہوں کے اطراف قائم تجاوزات ،غیر قانونی وہیکل اسٹینڈز کا خاتمہ یقینی بنا کر شاہراہوں کو مکمل کلیئر کیا جائے ۔
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.