کوئٹہ ،نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا

ہفتہ 13 جون 2015 16:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے ایسٹرن بائی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص رحمت اللہ کوہلاک کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ور ثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔