کوئٹہ ،پولیس کا سرچ آپریشن ،243مشتبہ افراد کو حراست میں لیکراسلحہ برآمد کرلیا

ہفتہ 13 جون 2015 16:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) کوئٹہ کے علاقے محمود آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 243 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ محمود اآباد اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن پشتون آباد میں پولیس اہل کاروں پر حملوں کے تناظر میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 243 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لئے گئے افراد سے 2 نائن ایم ایم پستول، ایک ٹی ٹی پستول، ایک شاٹ گن،ایک ریوالور اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔