کوئٹہ : سریاب روڈ پر فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق ، دو زخمی، ریسکیو ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 15:22

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) : کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. جبکہ واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے.