مقبوضہ کشمیر میں اظہار رائے کی آزاد ی کا حق مکمل طور پر سلب ہے،ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی

ہفتہ 13 جون 2015 15:22

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی بلاجواز گرفتار ی پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کٹھ پتلی حکومت کو خبر دار کیا کہ اگر اس نے آزادی پسند رہنماؤں کیخلاف انتقامی کاررائیوں کا سلسلہ بند نہ کیا توکشمیری سخت ردعمل دکھانے پر مجبو ر ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو مکمل طور پر ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کیا گیا ہے جہاں اظہار رائے کی آزادی کا حق قطعی طور پر سلب ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شبیر احمد شاہ کوکپواڑہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب سے روکنے کے لیے مسلسل گھر میں نظر بند رکھا گیا جبکہ کپواڑہ میں فریڈم پارٹی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے ڈالے گئے اور ایک کارکن پیر عنایت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد،شوپیان ،پلوامہ اور سرینگر اضلاع کے کئی علاقوں سے بھی تنظیم کے کارکنوں کی گرفتار ی کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ترجمان نے اسلامک سٹودنٹس لیگ کے سرپرست شکیل بخشی کی گرفتاری کی بھی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہ کٹھ پتلی حکومت کی یہ غلط فہمی ہے کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں سے آزادی پسندوں کے حوصلوں کو متزلزل کر سکے گی۔

متعلقہ عنوان :