ایک ماہ قبل غلطی سے وادی کھلانہ کے سرحدی قصبہ سے لائن آف کنٹرول کراس کر کے مقبوضہ وادی میں داخل ہونے والے ریزیروپولیس آزادکشمیر کے کانسٹیبل کو بھارتی حکام نے چکوٹھی اوڑی امن برج پر وپس آزادکشمیر حکام کے حوالے کر دیا

ہفتہ 13 جون 2015 15:14

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ایک ماہ قبل غلطی سے وادی کھلانہ کے سرحدی قصبہ سے لائن آف کنٹرول کراس کر کے مقبوضہ وادی میں داخل ہونے والے ریزیروپولیس آزادکشمیر کے کانسٹیبل کو بھارتی حکام نے ہفتہ کے روز چکوٹھی اوڑی امن برج پر وپس آزادکشمیر حکام کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق چناری کے نواحی کے گاؤں ساون کا رہائشی پولیس کانسٹیبل کاشف بیگ ولدعلی بہادرجس کے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ایک ماہ قبل وادی کھلانہ سے لائن آف کنترول کراس کر کے مقبوضہ کشمیر کی حدود میں داخل ہو گیا تھا جہاں بھارتی حکام نے مزکورہ شخص کو گرفتار کرتے ہوئے تقریباََ ایک ماہ تک زیر حراست رکھنے کے بعد ہفتے کے روز چکوٹھی اوڑی امن برج پر آذادکشمیر حکام کے حوالے کر دیاپولیس کانسٹیبل کی حوالگی کے موقع پر دونوں اطراف کی سول انتظامیہ اور کانسٹیبل کی والدبھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سیاسی و سماجی حلقوں نے محکمہ پولیس آزادکشمیر کی اس غفلت اور لاپرواہی کی شدیدالفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ پولیس آزادکشمیر کے پاس کروڑوں روپے کے فنڈز موجود ہیں اس کے باوجود وہ اپنے ملازم کا علاج معالجہ نہیں کروا سکتے محکمہ پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث حاضر سروس کانسٹیبل لائن آف کنٹرول کراس کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں داخل ہو گیا عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر،چیف سیکریٹری سے نوٹس لینے ،ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرنے اور سرکاری سطح پرکانسٹیبل کے علاج معالجہ کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔