پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات برائے سال 2015-18کل ہوں گے

ہفتہ 13 جون 2015 15:05

میرپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات برائے سال 2015-18آج مورخہ 14جون 2015پروز اتوار اسسٹنٹ الیکشن کمشنر آفس سیکٹر A-1میرپور میں منعقدہ ہوں گے ۔ میرپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 409ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر کے مرکزی اور صوبائی اْمیدواروں کو ووٹ دیں گے ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر صوبہ پنجاب کے ساتھ منسلک ہے، تفصیلات کے مطابق پرزائڈنگ آفیسر اسسٹنٹ الیکشن کمشنر ارشد محمود خواجہ نے بتایا ہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے مرکزی و صوبائی انتخابات سال 20015-2018کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، 409ووٹرز بائیو میٹرک طریقہ انتخاب کے تحت اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ، انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی مرکزی اور صوبائی باڈی کے چیئرمین موائس چیئرمین دیگر عہدیداران اور کورننگ باڈی کے ممبران کے انتخابات کو صاف شفاف ماحول میں کروانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :