وہاب ریاض کوورلڈ کپ کوارٹرفائنل والا سپیل دوبارہ کرتا دیکھنا چاہوں گا: مائیکل ہولڈنگ

ہفتہ 13 جون 2015 14:57

وہاب ریاض کوورلڈ کپ کوارٹرفائنل والا سپیل دوبارہ کرتا دیکھنا چاہوں ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جون۔2015ء) لیجنڈری ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر مائیکل ہولڈنگ نے پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض سے ورلڈ کپ میں کوارٹرفائنل والا سپیل دوبارہ دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں 61سالہ مائیکل ہولڈنگ کا کہنا تھا کہ وہ 30سالہ پاکستانی فاسٹ باؤلر کو ایک بار پھر ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں شین واٹسن کے خلاف کیا گیا شاندار سپیل ایک بار پھر دہراتے دیکھنا چاہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فاسٹ باؤلنگ کا اصل مزہ اسی طرح کے باؤلنگ سپیلز میں ہوتا ہے۔