برطانوی نوجوانوں کے لیے بری خبر، لاؤنس نہیں قرض

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 13 جون 2015 14:48

برطانوی نوجوانوں کے لیے بری خبر، لاؤنس نہیں قرض

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون2015ء) کچھ قدامت پسند ایم پیز نے تجویز دی ہے کہ لمبے عرصے سے بے روزگار نوجوانوں کو جاب سیکر الاؤنس(Job Seekers Allowance) بطور قرض دیا جائے۔اس کا مطلب ہے کہ ایسے نوجوانوں کو جو الاؤنس دیا جائے گا وہ انہیں نوکری ملنے کے بعد واپس کرنا ہوگا۔ ٹوری کے جونیئر منسٹر کاواسی کوارٹینگ نے یہ تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نوجوان جلد نوکری ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے، کیونکہ نوجوان نہیں چاہیں گے کہ اُن کا قرض بڑھتا رہے۔

(جاری ہے)

فلاحی ریاستوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ الاؤنس دینے کے معاملے میں بہت سخی ہوتی ہے مگر حقیقت میں یہ فلاح بہت زیادہ مہنگی پڑتی ہے۔ 90 ارب پاؤنڈ سے زیادہ تو صرف ایسے لوگوں کو الاؤنس دیا جاتا ہے جن کی عمر کام کرنے کی ہے۔کاواسی نے تجویز دی ہے کہ جو نوجوان لمبے عرصے سے ٹیکس دے رہے ہیں اور وہ بے روزگار ہوجائیں، انہیں بغیر قرض کے لیے الاؤنس دیا جائے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ایسا کیسے ہوگا۔ جاب سیکر الاؤنس کئی سالوں سے ٹیکس ادا کرنے والوں پر بوجھ بنتا جارہا ہے۔یہ الاؤنس ایسے بے روزگاروں کو دیا جاتا ہے جن کی عمر کام کرنے کی ہے مگر وہ بے روزگار ہیں۔ اگر مسٹر کاواسی کی تجویز پر عمل ہو گیا تو ایسے نوجوان پہلی بار خود کو بے روزگار محسوس کریں گے۔